لاہور۔8 ستمبر(اے پی پی )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ شہریوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب غیر ذمہ دارافسران واہلکاروںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ ایسی کالی بھیڑوں کو سخت سے سخت سزا دے کر باقی فورس کو پیغام دیا جا سکے، آئندہ کسی بھی …
شہریوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان

مزید خبریں
لاہور۔8 ستمبر(اے پی پی )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ شہریوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب غیر ذمہ دارافسران واہلکاروںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ ایسی کالی بھیڑوں کو سخت سے سخت سزا دے کر باقی فورس کو پیغام دیا جا سکے، آئندہ کسی بھی ضلع سے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی، پرائیویٹ لاک اپ بنانے یا زیر حراست ملزمان کے ساتھ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تو سرکل افسران کے ساتھ ساتھ سینئر افسران کو بھی جواب دہ ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں خاتون پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے وہاڑی کے علاقے لڈن میں پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے گھر دورہ کیا اورمتاثرہ خاتون کو ہر ممکن تعاون اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہا نی کروائی جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی کی سربراہی میں بننے والی ٹیم نے متاثرہ خاتون ظہور الہٰی کے بیان پر ایف آئی آر درج کر لی ہے، پولیس ٹیم نے ریڈ کرتے ہوئے تیرہ ملزمان سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے، انچارج آئی ٹی اور محررسمیت تین دیگر افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ بقیہ افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ دوسری جانب آئی جی نے ایس ڈی پی او صدر وہاڑی طارق پرویز کو غیر ذمہ دارانہ رویے اور نا اہلی کے الزامات پر معطل کرتے ہوئے فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکاما ت بھی جاری کر دیے ہیں ۔








