لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):ایل ڈی اے کے زیر اہتمام تاجپورہ، جوبلی ٹائون اور جوہر ٹائون کی پرائم لوکیشن پر واقع رہائشی پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے ایکسپو سنٹرجوہر ٹائون میں کیاگیا۔
وزیر ہائوسنگ ،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ اورڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے قرعہ اندازی کی۔
بلال یاسین نے اس موقع پر کفتگو کرتے ہوئے قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
ایل ڈی اے نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے مکمل طور پر ٹرانسپیرنٹ قرعہ اندازی کی ہے، قرعہ اندازی میں جوہرٹائون،تاج پورہ اورجوبلی ٹائون کے 5 اور 7 مرلہ کے رہائشی پلاٹس رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستے اور بہترین رہائشی منصوبوں کی فراہمی کیلئے ایل ڈی اے بھرپور کام کر رہاہے،ایل ڈی اے عام آدمی کو اپنی چھت کی سہولت فراہم کرنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔
میاں مرغوب احمد نے اس موقع پرکہا کہ ایل ڈی اے شہریوں کو جوہر ٹائون، جوبلی ٹائون اور تاجپورہ میں واقع 88پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت عام آدمی کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا کہ قرعہ اندازی میں 1201کامیاب درخواست گزاروں نے شمولیت کی،تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں ایل ڈی اے بہترین کام کر رہا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے سوڈو کوڈ کے زریعے مکمل ٹرانسپیرنٹ طریقے سے قرعہ اندازی کی ہے،قرعہ اندازی میں کامیاب شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کریں گے،ایل ڈی اے آئندہ بھی رہائشی پلاٹس قرعہ اندازی میں مارکیٹ میں لائے گا، جوبلی ٹائون کے لیے 455 ، جوہر ٹائون کے لیے 610اور تاجپورہ سکیم کے لیے 136درخواستیں موصول ہوئیں۔قرعہ اندازی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر اپنانام چیک کرسکتے ہیں۔