ملتان۔ 27 نومبر (اے پی پی):سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل اور انکی جائز شکایات کا ازالہ کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ بے بس اور مظلوم افراد کی مدد کریں اور انہیں انصاف مہیا کریں۔
اس عمل سے پولیس پر عوام الناس کا اعتماد بحال ہو گا۔صادق علی ڈوگر نے نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔