شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او

108
شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او

بھکر۔ ۔۔۔ 22 مارچ (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا یوم شہادت حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ کے موقع پر بھکر سٹی امام بارگاہ درعباس سے جاری جلوس کا دورہ کیا ،پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں

، انچارج سکیورٹی ملک ثنا اللہ سب انسپکٹر نے ڈی پی او بھکر کوجلوس کے ٹربل پوائنٹس اور دیگر سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی اور شرکا کو مکمل چیکنگ کے بعدجلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ڈی پی او بھکر نے منتظمین ، لائسنس داران ، صدر انجمن تاجران اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔