شہریوں کی مدد سے کراچی جیسے عظیم شہر کو اگلے دو ہفتوں مییں کچرے سے صاف کر دیں گے،وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا ٹویٹ

91

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وہ عوام کی مدد سے کراچی کو صاف کر دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ انشاءاللہ وہ شہریوں کی مدد سے کراچی جیسے عظیم شہر کو اگلے دو ہفتوں مییں کچرے سے صاف کر دیں گے۔انہوں نے حبیب بینک لمیٹڈ،کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کراچی کی صفائی میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔