23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہریوں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،سی ٹی...

شہریوں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،سی ٹی او لاہور

- Advertisement -

لاہور۔10جون (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی غیر قانونی، غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں اور رکشوں کے یخلاف کارروائی جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والے گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو متعدد بار آگاہی فراہم کرنے کے باوجود خلاف ورزی پر ایک ماہ میں10 ہزار سے زائد رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے منظور شدہ گاڑیوں میں ہی سلنڈرز لگانے کی اجازت ہے اور کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ سلنڈرز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او )عمارہ اطہر نے کہا کہ شہریوں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ غیر معیاری سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کو کارروائی کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈوں، ٹیکسی، پارکنگ سٹینڈز پر خصوصی لیکچرز دئیے جائیں۔ انہوں نے شہریوں کو سلنڈر سے چلنے والی کمرشل گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کر نے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں