شہری اتحاد ایبٹ آباد کا روٹی کی نئی قیمت کو مسترد کرتے ہوئے نئے ریٹس واپس لینے کا مطالبہ

136
new price of bread
new price of bread

ایبٹ آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):شہری اتحاد ایبٹ آباد نے روٹی کی قیمت اور وزن کے فیصلہ کو یک طرفہ قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے نئے ریٹس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ 15 روپے میں 120 گرام کی روٹی کے سابق فیصلہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

جمعہ کو جاریبیان میں شہری اتحاد ایبٹ آباد نے مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے باہمی فیصلہ 30 روپے میں 240 گرام روٹی کے فیصلہ کو غلط قرار دیا ہے، یہ شہریوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے، یہ فیصلہ کسی صورت نافذ نہیں کرنے دیں گے، عوامی مفادات کے تحفظ کی بجائے نان بائیوں کو نوازا جا رہا ہے۔

شہری اتحاد ایبٹ آباد نے روٹی کی قیمت کے سلسلہ میں صوبائی حکومت کے فیصلہ کو ایبٹ آباد میں بھی نافذ کرنے اور حکومتی رٹ بحال کرنے اور قیمتوں کی سخت نگرانی کا مطالبہ کیا۔ شہری اتحاد کا وفد اس سلسلہ میں کمشنر ہزارہ سے ملاقات کر کے انہیں شہریوں کی تشویش سے آگاہ کرے گا۔