23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی...

شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،ڈی ایس پی ٹریفک

- Advertisement -

راولپنڈی۔4ستمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر ڈاکٹر آصف کمال نے شہرمیں جاری ہیلمٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کا معائنہ کیا اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ بھی پہنائے۔

پیر کو اس موقع ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر ڈاکٹر آصف کمال کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ سب سے اہم جزو ہے،حادثات کی صورت میں سر کی چوٹ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اسے محفوظ بنایا جائے تو انسانی جان بچ سکتی ہے۔

- Advertisement -

ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے یا بازو پر لٹکانے کیلئے نہیں بلکہ سر پر پہننے کیلئے ہوتا ہے یہ تب ہی آپ کے سر کی حفاظت کرے گا ،جب دوران ڈرائیونگ اسے اپنے سر پر پہنیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور والدین اپنے کم عمر بچوں کو کسی صورت بھی موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں کیونکہ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386581

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں