22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہری این او سی کے بغیر تحصیل لورہ میں کسی ہا ؤسنگ...

شہری این او سی کے بغیر تحصیل لورہ میں کسی ہا ؤسنگ سوسائٹی کا پلاٹ ہرگز نہ خریدیں۔ ٹی ایم اے لورہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 9 اگست (اے پی پی):تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لورہ اپنے معزز شہریوں کو آگاہ کرتی ہے کہ تحصیل لورہ کی حدود میں کسی بھی قسم کی ایسی ہاؤسنگ سوسائٹی، ہاؤسنگ سکیم یا پلاٹنگ سے ہر گز پلاٹ نہ خریدیں جس کے پاس تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا این او سی،اجازت نامہ نہ ہو۔

بدھ کو ٹی ایم اے لورہ انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ این او سی،اجازت نامہ کے بغیر کوئی بھی سوسائٹی غیر قانونی تصور کی جائے گی، مزید یہ بغیر نقشہ منظور کروائے کسی بھی قسم کی تعمیرات کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور بمطابق بائی لاز 2017ءقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ہمیں اپنے شہریوں کا ہر لحاظ سے محفوظ رہنا بہت عزیز ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378981

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں