شہری بلا جھجھک اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں،ڈی پی او بھکر

140
شہری بلا جھجھک اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں،ڈی پی او بھکر
شہری بلا جھجھک اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں،ڈی پی او بھکر

بھکر۔ 22 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھکر محمد عبداللہ لک کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔

ڈی پی او بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بذریعہ فون فوری دادرسی کرنے اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او بھکر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں جن کی داد رسی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا۔