31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہری دفاع کے حوالے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی ملتان میں...

شہری دفاع کے حوالے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی ملتان میں فرضی مشقیں

- Advertisement -

ملتان۔ 08 مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی شہری دفاع کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔جمعرات کے روز یہاں گورنمٹ مسلم سکول کلمہ چوک میں منعقدہ فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر انتظامی اداروں جبکہ سکولوں و کالجوں کے طلباء نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری فرضی مشقوں ( موک ایکسرسائز )کا معائنہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ملتان کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور خطرات سے بچاؤ کیلئے فرضی مشقیں کر کے دکھائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے موک ایکسرسائزمیں حصہ لینے والے تمام اداروں کی کارکردگی سراہتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگوائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے،ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594405

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں