شہری شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر ان کی بروقت تجدید کرائیں،ترجمان نادرا

190

لاہور۔27مارچ (اے پی پی):نادرا نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ اپنے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر ان کی بروقت تجدید کرائیں، معیاد کی مدت ختم ہونے کے بعد کسی بھی ادارے میں بائیومیٹرک یا شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو گی۔ترجمان نادرا نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ مدت ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ کی تجدید کرانا قانونا لازم ہے، شہری اپنی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے کم ازکم تین ماہ پہلے اس کی تجدید کرا لیں اور غیرضروری پریشانی سے دور رہیں۔

ترجمان نے مزیدکہاکہ میعاد ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت نادرا پاک آئیڈنٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرائیں یا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں اور شناختی کارڈ کی تجدید کرائیں۔ انہوں نے کہا شہری مزید معلومات کے لئے نادرا ہیلپ لائن نمبر 051111786100 پر رابطہ کرسکتے ہیں، یا پھر ویب سائٹ پر جا کر معلومات لے سکتے ہیں، موبائل صارفین 1777 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔