35.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںشہری علاقوں میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنایا جا...

شہری علاقوں میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ،ہر خاتون کو اپنی صحت و بہبود سے متعلق باخبر فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے،ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ،ہر خاتون کو اپنی صحت و بہبود سے متعلق باخبر فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔

قومی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کے گلوبل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ مشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ سے برٹش ہائی کمیشن کے گلوبل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ مشن کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر برطانیہ کے تعاون سے جاری "ایویڈنس فار ہیلتھ پروگرام” کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے صحت کے شعبے میں پیش رفت اور عالمی شراکت داروں سے قریبی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کے دوران پاکستان میں صحت کے شعبے میں مضبوط اور پائیدار اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ اربن کمیونیٹیز کو موثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے جو یونیورسل ہیلتھ کوریج کا ایک اہم جزو ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ تمام صوبوں میں خاندانی منصوبہ بندی مصنوعات کی دستیابی میں اضافہ کیاجائے گا اور تولیدی صحت کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا، جو پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاتون کو اپنی صحت و بہبود سے متعلق باخبر فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے وژن پر پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹ پر انحصار کم کرنا اور ہنگامی صورتحال میں صحت کی سہولیات تک بروقت رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

انہوں نے عالمی امداد میں کمی کے تناظر میں ضروری صحت کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اب صحت کے ڈونر پر مبنی نظام سے قومی مالیاتی نظام کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک لچکدار، مؤثر اور جوابدہی پر مبنی قومی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر مختار بھرتھ نے برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس اور دیگر عالمی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس تعاون کے تسلسل کی امیدکااظہار بھی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590792

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں