شہری کسی بھی بیماری کے علاج سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں،ڈاکٹر جمال ناصر

177
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی۔ 15 نومبر (اے پی پی):وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی بیماری کے علاج سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں،صحت مند پھیپھڑے صحت مند زندگی کی علامت ہیں،شہری مٹی، دھول، اور دھوئیں سے بچنے کے لئے ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اور مستقل طور پر خراب ہو جاتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز سانس کی غیر متعدی دیرینہ بیماری (سی او پی ڈی) کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے علاج کے لئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ،

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی کہ پھیپھڑوں اور سانس کی غیر متعدی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی سہولت اور ممکنہ علاج کے لئے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں وافر مقدار میں آکسیجن اور ضرور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے