23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہری کے اغوا اور رشوت میں ملوث دو پولیس اہلکاروں پر مقدمہ...

شہری کے اغوا اور رشوت میں ملوث دو پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج،ایک گرفتار دوسرا فرار

- Advertisement -

راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر دو اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کی شکایات پر راولپنڈی پولیس حکام کی جانب محکمہ میں کڑے احتساب کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ نصیرآباد اور سی سی ڈی کے اہلکاروں پر رشوت لینے کا الزام سچ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا تھا ۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ راولپنڈی کے شہری نے چند روز قبل پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔شہری کی شکایت پر ایس پی پوٹھوہار نے انکوائری کی جس کے بعد تھانہ سول لائینز میں اغوا اور بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،اہلکاروں نے موٹر سائیکل روکا اور ڈرا دھمکا کر 85 ہزار روپے لئے، دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پولیس افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں،جرائم کا ارتکاب یا پشت پناہی کرنے والے محکمہ کا حصہ نہیں رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602737

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں