راولپنڈی۔ 02 جنوری (اے پی پی):تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 07 ملزمان گرفتار کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 07 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گلفام، سفیان، حمزہ، زین، محمد حمزہ
شعبان اور علی حسن شامل ہیں، صدر بیرونی پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، واقعہ میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور قبضہ مافیاء قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔