سیالکوٹ۔25اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایس ڈبلیو ایم سی )کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ شہر اور دیہاتوں میں مثالی صفائی کےلئے کڑی مانیٹرنگ جاری ہے۔
یہ بات انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر لوگوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے ایس ڈبلیو ایم سی کے ورکرز سے پکا گڑھا قبرستان میں صفائی کو یقینی بنانے بارے اقدامات پر زور دیا۔ بعداازاں انہوں نے مین ورکشاپ کا دورہ بھی کیا، وہاں گاڑیوں کی مینٹیننس کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مشینری سو فیصد فعال کرنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ فری سیالکوٹ کے پلان پر عملدرآمد کیا جارہاہے،شہریوں کو ریلیف دینے کےلئے گلی محلوں اور بازاروں کی صفائی پر خصوصی فوکس ہےاورنجی سیکٹر کے ذریعے گلی محلوں میں باقاعدہ صفائی کا عمل جاری کر دیا گیا ہے، شہری صفائی سے متعلق شکایات 1139 پر درج کروا سکتے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587628