شہر اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے گلیاں اور بازار زیر آب آگئے

151
موسلادھاربارش

اوکاڑہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں آج صبح برسنے والی بارش موسلادھاربارش کے نتیجے میں گلیاں اور بازار زیر آب آگئے۔

بلدیہ کا نکاسی آب کا نظام ناکارہ شہر بھر کی شاہرائیں پانی میں ڈوب گئیں راستوں میں ہر طرف بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔متعدد تعلیمی اداروں میں طلبہ اور سٹاف لیٹ پہنچے،تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری میں بھی کمی ہوئی۔

موسلادھاربارش کے باعث بجلی حسب سابق غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے 45٫0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔