شہر بھر میں شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی،10ملزمان گرفتار

138
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔12اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں شراب سپلائرز اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان گرفتار کر کے 42لیٹر،06بوتل شراب اوراسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم خالق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،عدیل سے 12 لیٹر شراب، ملزم جونی تھل محبوب سے 10 لیٹر شراب،نصیر آباد پولیس نے ملزم یاسر سے 10 لیٹر شراب،سول لائن پولیس نے ملزم جونتھن جوزف سے 06بوتل شراب،دھمیا ل پولیس نے ملزم معین سے 05 لیٹر شراب،کلرسیداں پولیس نے ملزم آشان علی سے 05 لیٹر شراب،

واہ کینٹ پولیس نے ملزم احتشام سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم احسن سے 01چاقو،مندرہ پولیس نے ملزم آفتاب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔