شہر بھر میں قتل،منشیات فروشی،راہزنی،چوری اورغیر قانونی اسلحہ میں ملوث 20ملزمان گرفتار

105
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

راولپنڈی۔23اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل،منشیات فروشی،راہزنی،چوری اورغیر قانونی اسلحہ میں ملوث 20ملزمان گرفتارکر لئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے چھریوں کے وار سے اپنی بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا،ملزم نے 03 روز قبل معمولی لڑائی جھگڑے پر اپنے بھائی کی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ریس کورس پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت شاکر اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے چوری شدہ 05 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔

روات پولیس نے ملزم زبیر صادق 02 کلو 484 گرام چرس ، صادق آباد پولیس نے ملزم عبدالصمد سے01 کلو 320 گرام چرس ، وارث خان پولیس نے ملزم احسن الیاس سے 550 گرام چرس ،کلرسیداں پولیس نے ملزم عدنان سے535 گرام چرس برآمد کی۔ وارث خان پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ماجد اور حسنین شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

سول لائنز پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شینو گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں انور عرف شینو، کامران اور رئیس شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 12ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔

نیوٹائون پولیس نے ملزم عبداللہ سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ملزم نعمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم یاسر حمید سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،نصیر آباد پولیس نے ملزم محمد خان سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم ہمایوں سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم وقار سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم یاسر سے 08 لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے ملزم مجیب الرحمن سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔