راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران دس ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق بنی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ زیر حراست شخص نے اس کی بیٹیوں کو تھپڑ مارے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
بنی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مذکورہ شخص کوحراست میں لے لیا،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 04افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ وارث خان اور دھمیال کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔دریں اثناء تھانہ ریس کورس، نصیرآباد، سول لائنز، گوجر خان اور دھمیال پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 05 افراد کوحراست میں لے کر 01کلو 710گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔