16 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہر بھر میں چوری ،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ کے...

شہر بھر میں چوری ،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔6مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری ،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 17 ملزمان گرفتارکرلئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹرمنیر احمد کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے۔

- Advertisement -

ٹیکسلا پولیس نے ملزم کفایت سے 1 کلو 660 گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم بلال سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔ صادق آباد پولیس نے ملزم ہارون سے 1 کلو 150 گرام چرس، ملزم منیر جہانگیر سے 510 گرام چرس برآمد کی۔

نصیرآباد پولیس نے ملزم علی خان سے 1 کلو 50 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم ساجد سے 600 گرام چرس برآمد کی۔ روات پولیس نے ملزم اعظم سے550گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم امتیاز سے 520 گرام چرس برآمد کی۔ کہوٹہ پولیس نے ملزم اعظم سے 600 گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم جمیل اختر سے 540 گرام چرس برآمد کی۔ نصیرآباد پولیس نے شراب سپلائر اعجاز کو گرفتارکرلیا، ملزم سے120لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

گنجمنڈی پولیس نے ملزم راحت رفیق کو گرفتار کرکے ملزم سے05لیٹر شراب برآمد کی۔ کلرسیداں پولیس نے ملزم اورنگزیب کو گرفتار کرکے ملزم سے05لیٹر شرا ب برآمد کرلی۔ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان فاروق، محمد عباد اور احسن کو گرفتار کرلیا، ملزم فاروق سے01 پستول30 بورمعہ ایمونیشن، ملزم محمد عباد سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، ملزم احسن سے 18 روند پسٹل 30 بور برآمد ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569607

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں