راولپنڈی۔18جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 14 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل، و رقم 30 ہزار روپے، 3 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
زیر حراست افراد کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا رہا ہے ۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 8 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی جبکہ غیر قانونی اسلحہ میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و روند برآمد کئے گئے ۔