26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہر قائد میں جشن آزادی معرکہ حق کے پروگرام جاری ،شجر کاری...

شہر قائد میں جشن آزادی معرکہ حق کے پروگرام جاری ،شجر کاری کے دوران 800 پودے لگائے گئے

- Advertisement -

کراچی۔ 03 اگست (اے پی پی):کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر نگرانی شہر قائد میں جشن آزادی معرکہ حق کے پروگرام جاری ہیں۔اس حوالے سے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری کے دوران تقرییا800 پودے لگائے گے۔اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس سال ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کراچی میں بھی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ نے 14 روز ہ پروگرام مرتب کئے ہیں ۔کمشنر کراچی و ڈپٹی کمشنر ز کے دفاترسمیت اہم عمارتوں کو قومی پرچم اوربرقی قمقموں سے سجایا گیااورجشنِ آزادی پروگرام سمیت پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔اس کے علاوہ محکمہ اسپورٹس کے تحت منگھو پیر میں قدیم روایتی کھیل ملا کھڑ ا کے مقابلے بھی منعقد ہوئے ۔اس موقع پر قومی نغمے اور د فاع پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گے ،معرکہ حق کی کامیابی پر پاکستان زندہ باد اور پاک افواج پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں