کراچی۔4دسمبر (اے پی پی):شہرقائد میں اتوار کو سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ اس حوالے سے مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے ثقافتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا،شہر بھر میں ثقافتی لباس میں ملبوس شہری بڑی تعداد میں نظر آرہے تھے۔ صوبائی وزراء نے بھی سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات دیئے ہیں۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے امن کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کے موقع پر سیاسی نظریاتی اختلافات کے باوجود سب ملکر خوشیاں بانٹتے ہیں جو بہت ہی خوش آئند بات ہیں۔