شہر قائد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہو گیا

230
9 Muharram Al Haram
9 Muharram Al Haram

کراچی۔ 16 جولائی (اے پی پی):شہرقائد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس منگل کونشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہو گیا۔نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس سے قبل نشترپارک میں مجلس عزاء سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں پرروشنی ڈالی۔مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی گئی،

جس کے بعد جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہوا۔اس موقع پر پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئیں، سماجی تنظیمیں عزاداروں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرتی رہیں۔اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی تمام گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ راستے میں آنے والی تمام دکانیں بھی سیل کی گئی تھیں۔مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے ایم اے جناح روڈ، صدر، ریڈیو پاکستان اور کھارادر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا۔