شہر میں امن و امان، قانون کا نفاذ اور عملدرآمد اولین ترجیح ہے،سی پی او

4

راولپنڈی ۔23جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان، قانون کا نفاذ اور عملدرآمد اولین ترجیح ہے، جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،تاجر برادی ملکی معیشت میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو امن کا گہوارہ بناناہے۔

یہ بات سی پی او سید خالد ہمدانی نے پیر کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران کی ۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے پریذیڈنٹ سردار ثاقب نسیم، سینئر وائس پریذیڈنٹ دوست علی جان، وائس پریذیڈنٹ آصف جاوید سمیت دیگر عہدیداران شامل تھا۔

وفد نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹ انتظامات کے سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔