شہر میں خصوصی صفائی مہم موثر انداز میں جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر بھکر

102
Deputy Commissioner Muhammad Ashraf
Deputy Commissioner Muhammad Ashraf

بھکر۔ ۔۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایات کیمطابق شہر بھر میں جاری کلین آپریشن کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج نے دریا خان روڈ پر ایم سی سٹاف کی کارکردگی کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سی او ایم سی بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے خصوصی احکامات پر شہر میں خصوصی صفائی مہم موثر انداز میں جاری ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی کو مزید جاذب نظر بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کلین آپریشن کی کڑی نگرانی کا عمل تواتر کیساتھ جاری رکھا جائے گا ۔