34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات...

شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے،ڈویژنل کمشنر سلوت سعید

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 دسمبر (اے پی پی):ڈویژنل کمشنرفیصل آباد سلوت سعید نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دوران شہر کے اجتماعی مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ کارپوریشن کی لائٹ برانچ ان علاقوں پر خصوصی توجہ د ے گی جن کی چیمبر کے صدر نے نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے ملت انڈسٹریل اسٹیٹ کو جانیوالی سٹرک کی فوری مرمت اور کشادگی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔ شہر میں قبرستان کی کمی کے حوالے سے انہوں نے چیمبر کے صدر خرم طارق سے کہا کہ وہ شہر خاموشاں اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ منظم طریقے سے قبرستان قائم کئے جا سکیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر خرم طارق نے سرگودھا روڈ پر لاثانی پلی سے خیابان کالونی تک ملت روڈ اور مدینہ ٹاؤن کے بعض علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس کی نشاندہی کی اور ان کو فوری چالو کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ طویل اندھیری راتوں کی وجہ سے ڈکیتیوں کے امکانات بہت بڑھ چکے ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر خرم نے بتایا کہ ملت انڈسٹریل اسٹیٹ میں بڑی تعداد میں برآمدی یونٹ قائم ہیں مگر سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے وہاں سے گزرنا مشکل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی مرمت کے ساتھ ساتھ اس کو کشادہ بھی کیا جائے تاکہ درآمدی اور برآمدی کنٹینر یہاں سے با ٓسانی آجاسکیں۔ ڈاکٹر خرم طارق نے مزید کہا کہ شہر کے پھیلاؤ کے حساب سے یہاں نئے قبرستان قائم نہیں ہورہے۔ اسلئے حکومت کو اس بنیادی مسئلہ پر فوری توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اردگرد جہاں بھی سرکاری اراضی دستیاب ہے اس کو قبرستان کیلئے مختص کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں