فیصل آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد شہر میں لائل پور میوزیم نہایت اہمیت کا حامل ہے جہاں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات اور شہری معلوماتی و تفریحی دورے کرکے اپنے آباؤاجداد کی ثقافت اور ملکی تاریخ سے آگاہی حاصل کرتے ہیں مگرچونکہ یہاں زیادہ عوامی تفریح کے مراکز نہیں اسلئے عجائب گھر کی ترویج و ترقی کیلئے مزیداقدامات کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس جانب ایٹریکٹ ہوسکیں۔لائلپور میوزیم کی ترجمان شہناز محمود نے کہا کہ لائل پور میوزیم جو کہ نہاہت ہی خوبصورت مقام وادارہ ہے اس کی خوبصورتی کو مزید نکھارااور ترقی و ترویج کیلئے مزید کام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد تاریخ کے لحاظ سے بڑا زرخیز خطہ ہے اس حساب سے لائل پور میوزیم بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کو عوام کیلئے مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو تفریح کا بہترین مرکز ملنے سمیت طلبا کو یہاں ریسرچ ورک کے مواقع مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ آگاہی پروگرامز کے ذریعے بھی عوام کو میوزیم تک لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میوزیم کی ٹیم نہایت محنتی اور ٹیم ورک کے طور پر فرائض سرانجام دے ہی ہے جبکہ میوزیم کا سوشل میڈیا ڈیسک بھی نہاہت ایکٹو ہے جو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وزیٹرز ٹرن آؤٹ ریشو میں مزید اضافے کا باعث ہے۔