بھکر۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نےشہر میں موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کیاسی او ایم سی سمیت سٹاف و دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کالج روڈ پر نکاسی آب کیلئے ایم سی سٹاف کی ورکنگ کا موقع پر جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ بارشوں کے سیزن کے دوران ایم سی سٹاف شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلوانے کیلئے متحرک نظر آئے ۔انہوں نے سی او ایم سی کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور شہر بھر میں کھڑے پانی کو سکر مشینوں اور ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے ختم کروائیں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔