ملتان۔ 05 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) ملتان کریم بخش نے کہا ہے کہ شہر کو سر سبز اور خوبصورت بنانے کے لئے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر کو گرین بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
پی ایچ اے کی جانب سے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں پھولوں کی سجاوٹ اور درختوں پر پینٹ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔آرٹس کونسل میں جھولوں کی مرمت، پینٹ ورک اور پھولوں کی کیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
میٹر و روٹ پر موجود توبیبیا کے پھول خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔9نمبر چوک،میٹرو روٹ،ہائی کورٹ روڈ،کچہری چوک و فلائی اوور،گیلانی فلائی اوور،نادرن بائی پاس،شاہ شمس پارک،سرکٹ ہاؤ س پارک،قلعہ کہنہ قاسم پارک اور دیگر پارکوں اور گرین بیلٹس کو پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا ہےاور پودوں کو پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔