شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے ناکہ جات پر 2023 میں 142715وہیکلز،90261موٹر سائیکلزاور1642480اشخاص کو چیک کیا گیا ،سربراہ لاہور پولیس

168
Lahore Police Chief Bilal Siddique Kamiana

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):لاہورمیں قانون کی رٹ قائم کرنے اور قیام امن کے لئے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مثر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ہفتہ کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ 2023 کے دوران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے ناکہ جات پر142715وہیکلز،90261موٹر سائیکلزاور1642480اشخاص کو چیک کیا گیا، ناکوں پر دوران چیکنگ 4812اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، لاہور پولیس اشتہاری ملزموں، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی عمل پیرا ہے، مربوط حکمت عملی اور آپریشنل سٹرٹیجی سے کرائم کنٹرول اور خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔