ملتان ۔ 18 مارچ (اے پی پی):کمشنرملتان عامر کریم خاں نے پرانا شجاع آباد روڈ پر جاری انسداد تجاوزات آپریشن کی نگرانی کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی خارجی راستوں سے تمام ریڑھیاں ہٹوا کر تزین و آرائش کی جائے گی۔ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کرکے انہیں ریڑھی، ماڈل بازار میں جگہ دی جائے گی۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔
تجاوزات نے شہر کا حسن ماند کردیا ہے اس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن ٹیم کا پرانا شجاع آباد روڈ پر انسداد تجاوزات آپریشن کمشنر عامر کریم خاں نے کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکار کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے تجاوزات مافیا کو جرمانے کئے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبد السمیع نے بتایا کہ تجاوزات آپریشن میں پختہ تعمیرات مسمار کرکے سامان قبضے میں لیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573844