شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، اشتہاریوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

35

راولپنڈی۔9جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب2 اشتہار یوں کو گرفتار کر لیا۔اشتہار ی سال 2020/21 سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ صادق آباد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 50 لیٹر شراب برآمد کی۔گوجر خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب کے ناسور کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔