لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):واسا لاہور نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا۔واسا ہیڈ آفس کے کنٹرول روم کی جانب سے جاری
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز پہلے سپل میں جیل روڈ پر4 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 2.2 ملی میٹر ،ہیڈ آفس گلبرگ میں 2 ملی میٹر، لکشمی چوک ایک ملی میٹرپانی والا تالاب 2 ملی میٹر، فرخ آباد 3 ملی میٹر ، گلشن راوی 4، اقبال ٹاون 3 ملی میٹر، سمن آباد میں 4 ملی میٹر، جوہر ٹاون میں ایک ملی میٹر اور قرطبہ چوک میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہاکہ واسا لاہور کے نشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، مزید بارش کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران،عملہ اور مشینری فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔