26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام...

شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ،احمد حسن رانجھا

- Advertisement -

راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ راولپنڈی میں راشد منہاس روڈ کو خوبصورت اور دیدہ زیب اسماء حسنیٰ سے مزین کیا گیا ہے جنہیں دیکھ کر ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں کو موسم بہار کے پیش نظر خوبصورت مجسموں اور دیدہ زیب پھولوں اور پودوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور پنجاب حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554446

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں