27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہر کے پارکوں کی خوبصورتی اور باغ جناح کی بحالی کے منصوبے...

شہر کے پارکوں کی خوبصورتی اور باغ جناح کی بحالی کے منصوبے پر فوری موثر عملدر آمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ شہر کے پارکوں کی خوبصورتی، شجرکاری کے فروغ اور باغ جناح کی بحالی کے منصوبے پر فوری اور مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی جی پی ایچ اے نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق تقریبات کے شاندار اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہر کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے مزید دلکش بنانے کے احکامات دیتے ہوئے ہدایت کی کہ گرین بیلٹس پر گھاس اور بڑے سائز کے پودے فوری طور پر لگائے جائیں

جبکہ پیپلز کالونی سے پہاڑی گراؤنڈ تک گرین بیلٹ کو پودوں اور رنگ برنگے پھولوں سے ”فاریسٹ بیلٹ“ میں تبدیل کر کے جاذبِ نظر بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے اہم مقامات اور یادگاروں کو سبز ہلالی پرچموں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جائے۔ تمام پارکوں میں لائٹس، آرام دہ بینچز اور نئے جھولے نصب کئے جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے پوسٹرز اور اسٹیمرز کو روزانہ کی بنیاد پر ہٹانے کا حکم دیا اور باغ جناح کی تزئین و آرائش کے ساتھ مرکزی داخلی راستے کو دیدہ زیب بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے باغ جناح کو اعلیٰ معیار کا نمونہ بنانے کے لئے خصوصی منصوبہ طلب کیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور شہر کی خوبصورتی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں