
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) سعودی کمیشن برائے سیاحت وقومی ورثہ کے بورڈ کے صدر اورچیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز جمعرات کی شام یہاں پہنچے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویزرشید نے نورخان ایئربیس پرسعودی شہزادہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی اور شجاعت عظیم بھی موجود تھے۔