- Advertisement -
ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):ایوانِ شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ عبداللہ بن مساعد آل عبدالرحمن آل سعود قضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ متوفی شہزادہ عبداللہ بن مساعد کی نماز جنازہ آج بروز بدھ ریاض کی جامع مسجد الامام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
- Advertisement -
بیان کے آخر میں شہزادہ عبداللہ بن مساعد آل عبدالرحمن آل سعود کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579791
- Advertisement -