- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 18 جون(اے پی پی) امریکا کے دورے پر آںے والے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وائیٹ ہاو¿س میں امریکی صدر براک اوباما سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کو درپیش چیلنجز اور دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ شہزادہ محمد سلمان اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی گئی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9128
- Advertisement -