شہزادہ محمد بن سلمان سے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

55

ریاض ۔ 31 جنوری (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے ایزولے نے ملاقات کی ہے۔العریبیہ نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات کے دوران ثقافت کے میدان میں سعودی اقدامات اور پروگراموں کا جائزہ لیا گیا جس میں سعودی ویژن 2030 اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے مطابق دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے موقع پر سعودی وزیرثقافت اورچیئرمین قومی کمیشن برائے تعلیم ، ثقافت اور سائنس شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان کے علاوہ وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد آل الشیخ بھی موجود تھے۔