شہزادہ محمد بن سلمان مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں، بورس جانسن

114
Boris Johnson
Boris Johnson

ریاض ۔20فروری (اے پی پی):سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی میڈیا فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سیاسی طور پر مجھ سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے اور آپ ان کے جیسے بہادر رہنما پر خوش قسمت ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں ولی عہد کو کوئی مشورہ دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہوں کیونکہ وہ سیاسی طور پر مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں، میں صرف اتنا کہوں گا کہ اپنی شاندار بہادری کا اظہار جاری رکھیں۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری کی سرپرستی میں ’سعودی میڈیا فورم 2025‘ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے ۔

یہ فورم 19 سے 21 فروری 2025 تک ریاض میں ’ترقی پذیر دنیا میں میڈیا‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہو رہا ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 200 ممتاز میڈیا شخصیات، ماہرین تعلیم اور وزراء، سرکاری اداروں کے حکام، اکیڈمک اداروں کے نمائندے، میڈیا کے شعبے میں فیصلہ ساز اور سرمایہ کار شریک ہیں۔