شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور سٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم میں اضافے کے لئے سٹڈی کی ہدایت کی ہے، سعودی سفارت خانے کا ٹویٹ

114

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک پہنچانے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹ کی رقم میں اضافے کے لیے اسٹڈی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات منگل کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتائی گئی۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب کی پاکستان میں جاری سرمایہ کاری کو ایک ارب سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک کرنے پر غور کیا جائے ۔ سعودی ولی عہد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی ڈیپازٹ کی رقم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔