ریاض۔6جولائی (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے نو منتخب وزیراعظم کیئر سٹارمر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے تقرر کے موقعے پر آپ کو کامیابی اور خوشحالی کےلیے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھیجتے ہوئے خوشی ہے۔
انہوں نے دونوں دوست ملکوں اور عوام کے درمیان منفرد تعلقات کو سراہا جسے ہم تمام شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔