- Advertisement -
سڈنی ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے آسٹریلیا کے خشک سالی سے متاثرہ علاقے ڈوبو کے دورے کے ساتھ ہی بارش کا تحفہ دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بدھ کو آسٹریلیا دورے کے دوسرے روز طویل خشک سالی سے متاثرہ علاقے ڈوبو کا دورہ کیا جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ شہزادہ ہیری نے بارش میں ڈوبو کے شہریوں کے ساتھ خطاب کے دوران طویل عرصے سے خشک سالی پر ڈوبو کے کسانوں کے صبر کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارش یہاں کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ تھی، آپ اس زمین کی طاقت ہیں جو دیانتدار، سخت محنتی اور مشکلات کا سامنا کرنے والے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117963
- Advertisement -