24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومشوبزشہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی 13 ویں برسی منائی گئی

شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی 13 ویں برسی منائی گئی

- Advertisement -

لاہور۔13جون (اے پی پی):نامور گلو کار و شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی 13ویں برسی جمعہ کو منائی گئی ۔اس حوالے سے شوبزوفلمی حلقوں اور ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی سیمینارز و تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے ان کی فنی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ استاد مہدی حسن 18 جولائی 1927کو راجستھان میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا،فلم’’فرنگی‘‘ کے گیت سے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی۔ استادمہدی حسن کو کلاسیکل موسیقی میں مشکل راگوں پر عبورحاصل تھااور یہی وجہ تھی کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ان کے مداح وقدر دان آج بھی موجود ہیں۔شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ غزل گائیکی و کلاسیکل راگوں کے فن اور رموز سے واقفیت ہونے کےساتھ قدرت نے انہیں خوبصورت اورمسحور کن آواز سے بھی نوازا تھا ۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں ہزاروں فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ حسن کارکردگی و تمغہ ہلال امتیاز سمیت دیگر قومی اعزازات سے نوازا ۔استاد مہدی حسن13 جون 2012 ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں