شہنشاہ غزل مہدی حسن کے 97ویں یوم پیدائش کے حوالے سے سنٹرل پریس کلب میں تقریب

113
Mehdi Hasan Khan's

چیچہ وطنی۔ 19 جولائی (اے پی پی):شہنشاہ غزل مہدی حسن کے 97ویں یوم پیدائش کے حوالے سے سنٹرل پریس کلب رجسٹرڈ چیچہ وطنی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،تقریب میں پریس کلب کے صدر ایم جمیل ملک،چیئر مین رانا کاشف حمید،جنرل سیکرٹری شیخ فہیم احمد ککے زئی ،دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پرفن موسیقی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔مہدی حسن مرحوم 18جولائی1927کو بھارت میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان سے قبل اپنے والد عظیم خان کے ہمراہ ہجرت کرکے چیچہ وطنی کے گاؤں111،سیون آر میں آباد ہوگئے،انہیں 1985میں انکی اعلیٰ خدمات کے عوض پرائڈ آف پرفارمنس، 2004میںتمغہ امتیاز،2010میں ہلا ل امتیاز اور 2012میں نشان امتیازسے نوازا گیا،مہدی حسن نے 13جولائی2012کو طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پائی۔