26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشہنشاہ نارو ہیٹو باضابطہ طور تخت نشیں، 2,000 مہمانوں کی...

شہنشاہ نارو ہیٹو باضابطہ طور تخت نشیں، 2,000 مہمانوں کی شاہی تقریب میں شرکت

- Advertisement -

ٹوکیو ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے شہنشاہ نارو ہیٹو باضابطہ طور تخت نشیں ہو گئے۔ ان کی تخت نشینی کی تقریب میں دنیا بھر سے 2,000 کے قریب شاہی مہمانوں اور سیاسی راہنمائوں نے شرکت کی ،اس موقع پر نارو ہیٹو روایتی شاہی لباس میں ملبوس تھے انھوں نے تخت کو سنبھالتے ہوئے با آواز بلند کہا کہ ”میں اپنی تخت نشینی کا ملک میں اور ملک سے باہر کے لئے باضابطہ اعلان کرتا ہوں”۔اس خصوصی تقریب میں شہنشاہ نارو ہیٹو کے اعلان کے بعد گھنٹے اور ڈرم کو بجایا گیا جس کے بعد جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے تین بار ”بنزالی” (شہنشاہ زندہ باد)کا نعرہ لگایا۔نارو ہیٹو نے رواں ساک مئی میں اپنا نئے شاہی کردار کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھی تاہم ان کی جانب سے روایتی تقریب میں باضابطہ اعلان تک ان کی تخت نشینی کا عمل ادھورا تھا۔ان کی تخت نشینی کے بعد کی روایتی پریڈ کو سمندری طوفان ‘ہگیبس’ کی آمد کے باعث 10 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم باقی تین دن کے جشن کی تقریبات جاری رہیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=170800

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں