راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوانوں کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں اداکردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر (عمر 43 سال) کی اسلام آباد، نائیک خوشدل خان (عمر 31 سال)کی ضلع لکی مروت، نائیک رفیق خان (عمر 27 سال) کی چارسدہ اور لانس نائیک عبدالقادر کی مری میں ادا کی گئی۔
شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران و جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔